کراچی میں حُدود کے تنازعے پر لاش کی بے حُرمتی ۔

کراچی میں حُدود کے تنازعے پر لاش کی بے حُرمتی ۔

کراچی میں حُدود کے تنازعے پر لاش کی بے حُرمتی ۔ 23 جون 2018 (22:58) 10:58 PM, June 23, 2018

کراچی میں حُدود کے تنازعے پر لاش کی بے حُرمتی کی گئی میت 5 گھنٹوں تک جھاڑیوں میں پڑی رہی. لاش دوپہر 12 بجے سے لے کر 5 بجے تک جھاڑیوں میں پڑی رہی تھی .اس دوران دو تھانوں شاہ لطیف اورمیمن گوٹھ کے ایس ایچ اوز اور پولیس حدود کے تنازعے پر لڑتی جھگڑتی رہی.پولیس نے نہ ہی خُود لاش اُٹھائی اور نہ ہی اُٹھانے دی . ریسکیو اہلکاوروں نے بھی لاش اُٹھانے کی اجازت نہیں دی تھی .

ذرائع کے مُطابق لاش کو نہ اُٹھانے کی وجہ یہ بنی جس حدود سے لاش اُٹھائی جائیگی اُسی علاقے کی پولیس اُس کیس کو پرسیو کرے گی اور اسی ایچ اوز نے کیس سے بچنے کیلئے 5 گھنٹے تک لاش نہیں اُٹھائی . رپورٹس کے مُطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2 دن پہلے اس شخص کو کسی نے مار کر پھینک دیا تھا اور 2 دن پڑے رہنے کے بعد بھی اس لاش کو مزید 5 گھنٹے نہیں اُٹھایا گیا .جب اس مُتعلق خبر میڈیا پر آئی تو فوری طور پر اس کا نوٹس لیا گیا اور آرڈر جاری کیا گیا کہ میمن گوٹھ کی پولیس لاش کو اُٹھائے جس کے بعد میمن گوٹھ کی پولیس نے اُٹھائی لی ..

متعلقہ خبریں