فیس بک نے پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش میں خون عطیہ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

فیس بک نے پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش میں خون عطیہ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

فیس بک نے پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش میں خون عطیہ کرنے کا فیچر متعارف کرا ... 23 جون 2018 (16:51) 4:51 PM, June 23, 2018

ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر فیس بک نے پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش میں خون عطیہ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

اس نئے فیچر سے خون کے عطیات دینے والے دوسروں کی مدد کے مواقعوں کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

عطیات دینے والے اس فیچر سے شہر میں خون جمع کرنے کی تقریبات یا بلڈ بنک کی درخواستوں کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں۔

پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کے صارفین facebook.com/blooddonationsپر وزٹ کر کے اس پروگرام اور خون کا عطیہ کرنے کی جگہوں کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ اسی طرح فیس بک پر خون کے عطیات جمع کرنے والی تنظیمیں اور ادارے donations.fb.com/blood-donationپر وزٹ کر کے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں