پی ٹی آئی کا اہم رہنما پی ٹی آئی چھوڑ گیا۔

پی ٹی آئی کا اہم رہنما پی ٹی آئی چھوڑ گیا۔

پی ٹی آئی کا اہم رہنما پی ٹی آئی چھوڑ گیا۔ 23 جون 2018 (16:48) 4:48 PM, June 23, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے رائے اعجاز کھرل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پرتحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے،رائے اعجاز کھرل نے این اے 103سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے رائے اعجاز کھرل نے فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے پارٹی منشور سے ہٹ کرانتخابی ٹکٹیں تقسیم کیں۔ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پرتحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ واضح رہیکہ پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤؤں کا اجلاس ہوا اس اجلاس میں سینئیر رہنما حامد خان اور پنجاب ممبر لیگ کی سیکرٹری سعدیہ سُہیل رانا نے بھی شرکت کی . اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے ٹکٹوں کے حوالے سے بعض فیصلوں کو غیر مُنصفانہ قرار دیا گیاہے .پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤؤں نے اپنے چارٹر اور مُطالبات پش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی مُنصفانہ تقسیم کیلئے شفاف پارلیمانی بورڈ تشکیل دے کر فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے .

اجلاس میں اقلیتی ارکان کی فہرست جمع نہ کروانے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا بھی مُطالبہ کیا گیا ہے جبکہ ایسے اُمیدوار جنھوں نے 2013 کا الیکشن پارٹی ٹکٹ پر لڑا اُنھیں دوبارہ ٹکٹ دینے پر زور دیا گیا نااہللوھوں کو نکال کر مُخلص کارکنوں کو ٹکٹ دیا جائے . اجلاس میں یہ طے ہوا کہ ناراض کارکنوں کا اگلا اجلاس 26 کو ہو گا اور اس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غُور کیا جائے گا .

متعلقہ خبریں