مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کی حمایت کریں گے:مصر

مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کی حمایت کریں گے:مصر

مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کی حمایت کریں گے:مصر 23 جون 2018 (16:39) 4:39 PM, June 23, 2018

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے فلسطین کے حوالے سے اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطین کے دو ریاستی حل اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھیں گے۔

غیر ملکی ذرائع کیمطابق ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جارڈ کوشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی جیسن گرین بیلٹ سے قاہرہ میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصر مسئلہ فلسطین کے جامع، دیر پا اور منصفانہ حل کے حوالے سے ہونے والی مساعی کی حمایت کرے گا۔

ملاقات کے موقع پر مصری وزیر خارجہ سامح شکری، انٹیلی جنس چیف عباس کامل اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اسرائیل کو سنہ 1967ء کی جنگ سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جانے کا مطالبہ اصولی ہے اور دو ریاستی حل کا اس سے بہتر اور کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی یروشلم کو ہرصورت میں فلسطینی مملکت کے دارالحکومت کا درجہ ملنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں