بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں 17 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں 17 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں 17 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ 23 جون 2018 (16:32) 4:32 PM, June 23, 2018

بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں 17 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ ڈوبنے والوں میں سے 4 خواتین کی نعشیں نکال لی گئیں ہیں جب کہ دو بچوں کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ جبکہ 11 کو زندہ بچا لیا گیا۔

کراچی سے تقریبا 60 کلو میٹر دور، صوبہ بلوچستان کے ساحلی مقام گڈانی میں سمندر میں ڈوب کر 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ بچوں کی نعشوں کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے جو وہاں پکنک منانے کے لیے گئے تھے، مگر سمندر کی بپھری لہروں کا نشانہ بن گئے۔

ہلاک ہونے والے افراد میں ساس، دو بہویں، اور ایک نواسی بھی شامل ہے۔ چاروں خواتین کی نعشیں ایدھی سرد خانے کراچی پہنچائی گئیں۔

امدادی کارکنوں نے ایک بچی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سمندر سے نکالا ہے۔ ڈوبنے والوں میں مزید 2 بچوں کی تلاش جاری ہے لیکن ریسکیو اہل کاروں کا کہنا ہے کہ ان کے زندہ بچنے کے إمكانات انتہائی محدود ہیں۔

گڈانی میں سمندر میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لئے نیوی کے ہیلی کاپٹرز نے بھی سرچ آپریشن میں حصہ لیا تاہم اندھیرے کے باعث اب سرچ آپریشن بند کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں