غیر قانونی طور پر اس ملک میں داخل ہونے والوں کے خلاف سخت حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

غیر قانونی طور پر اس ملک میں داخل ہونے والوں کے خلاف سخت حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔"امیگریشن بحران کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیں گے۔"ڈونلڈ ٹرمپ

غیر قانونی طور پر اس ملک میں داخل ہونے والوں کے خلاف سخت حکمت عملی میں کوئی ... 23 جون 2018 (16:08) 4:08 PM, June 23, 2018

امریکہ کی امیگریشن پالیسی سے متعلق رواں ہفتے اپنے فیصلے میں تبدیلی کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر اس ملک میں داخل ہونے والوں کے خلاف سخت حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ " امیگریشن بحران کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیں گے ۔"امریکی امیگریشن قوانین کو ٹرمپ نے "دنیا کی تاریخ کے کمزور ترین قوانین" قرار دیا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وائٹ ہاوس سے متصل آئزن ہاور ایگزیکٹو آفس بلڈنگ کے آڈیٹوریم میں اپنے خطاب میں کیا جہاں ایسے خاندانوں کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جن کے رشتے داروں میں سے کوئی نہ کوئی غیرقانونی طور پر امریکہ داخل ہونے والے تارکین وطن کے ہاتھوں ہلاک ہو چکا ہے۔ ٹرمپ نے ان خاندانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کا نقصان ضائع نہ جائے گا۔ ہم اپنی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے ۔۔۔ہم اپنے ملک کو محفوظ بنائیں گے ۔"

متعلقہ خبریں