طالبان کے حملوں میں 100سے زائد افغان فوجی ہلاک ،کئی اہم جگہوں پر طالبان قابض

طالبان کے حملوں میں 100سے زائد افغان فوجی ہلاک ،کئی اہم جگہوں پر طالبان قابض

طالبان کے حملوں میں 100سے زائد افغان فوجی ہلاک ،کئی اہم جگہوں پر طالبان قابض 23 جون 2018 (16:02) 4:02 PM, June 23, 2018

اتوار کو جب عید کو طے پانے والی سہ روزہ جنگ بندی ختم ہوئی، طالبان نے خاصے مربوط حملے شروع کر دیے ہیں، جن میں 100سے زائد افغان فوجی ہلاک ہوئے جب کہ نئے علاقے پر قبضہ کیا گیا۔

مغربی صوبہٴ بدغیث میں طالبان نے علی الصبح حملہ کیا جس میں 16 پولیس اہل کار اور دو شہری ہلاک ہوئے۔ طالبان لڑاکوں نے گولہ بارود اور دیگر اسلحے کی بڑی کھیپ پر بھی قبضہ کر لیا۔ بدغیث کے دوسرے علاقے میں افغان فوج کی چوکیوں پر دھاوا بولا جس میں 40 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے۔دریں اثنا، وسط مشرقی صوبہٴ میدان وردک میں شدید لڑائی بھڑک اٹھی، جہاں طالبان نے علی الصبح سرکاری سلامتی کی چوکیوں پر حملہ کیا۔ لڑائی کے نتیجے میں ایک اہم سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ نے اخباری نمائندوں کو جارہ کردہ ایک بیان میں کہاا ہےکہا لڑائی میں طالبان نے ایک اہم اڈے اور درجنوں سکیورٹی چوکیوں پر قبضہ جما لیا ہے

متعلقہ خبریں