بھارت کا جنگی جنون امریکا کے سنگ انتہاؤں پر ،امریکا بھارت کو اہم ہتھیار دے گا۔

بھارت کا جنگی جنون امریکا کے سنگ انتہاؤں پر ،امریکا بھارت کو اہم ہتھیار دے گا۔

بھارت کا جنگی جنون امریکا کے سنگ انتہاؤں پر ،امریکا بھارت کو اہم ہتھیار دے ... 23 جون 2018 (15:47) 3:47 PM, June 23, 2018

بھارتی بحریہ امریکا سے 2 ارب ڈالر کے آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدیں گی، مودی سرکار کی جانب سے معاہدے کو جلد منظوری ملنے کا امکان ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت امریکا سے آبدوز شکن جنگی ہیلی کاپٹر کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے ،2 ارب ڈالر کے اس معاہدے کے تحت بھارت امریکا سے چوبیس S-70B سکورسکی ہیلی کاپٹر خریدے گا۔

امریکہ اور بھارت ایک دوسرے کے نزدیک آنے لگے۔امریکہ اور بھارت کے اعلیٰ اہل کار چھ جولائی کو واشنگٹن میں حکمت عملی، سلامتی اور دفاع کے امور پر بات چیت کریں گے۔ایک بیان میں امریکی محکمہٴ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ’’اجلاس میں اسٹریٹجک، سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر دھیان رہے گا، ایسے میں جب امریکہ اور بھارت کو مشترکہ عالمی چیلنجوں کا سامنا ہے‘‘۔

’ٹو پلس ٹو‘ کے اس باہمی اجلاس میں امریکہ کی نمائندگی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمز میٹس کریں گے؛ جب کہ بھارت کی جانب سے اجلاس میں امور خارجہ کی بھارتی وزیر سشما سوراج اور وزیر دفاع نرملہ سیتارامن شریک ہوں گی۔

متعلقہ خبریں