ہمیں پچھلے پانچ سال سے نان سٹاپ گالیاں دی جا رہی ہیں ،میں نے لیگ کے کارکنوں کی آنکھوں میں غضب کا غصہ دیکھا ہے، ہم سمجھاتے تھے سیاست کی لڑائی عدالتوں میں نہ لے کر جاو ،خواجہ سعد رفیق برس پڑے

ہمیں پچھلے پانچ سال سے نان سٹاپ گالیاں دی جا رہی ہیں ،میں نے لیگ کے کارکنوں کی آنکھوں میں غضب کا غصہ دیکھا ہے، ہم سمجھاتے تھے سیاست کی لڑائی عدالتوں میں نہ لے کر جاو ،خواجہ سعد رفیق برس پڑے

ہمیں پچھلے پانچ سال سے نان سٹاپ گالیاں دی جا رہی ہیں ،میں نے لیگ کے کارکنوں کی ... 23 جون 2018 (15:36) 3:36 PM, June 23, 2018

خواجہ سعد رفیق نے مسلم لیگ ن کی ورکرز کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے انتھک محنت کر کے لاہور کے علاقوں کی شکل بدل دی ہے۔ کچھ علاقوں میں سیوریج اور واٹر سپلائی بڑے مسائل ہیں ، ہم جہاں بھی گئے ہیں لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں لے کر آئے ہیں ۔ وہ سیاست جو نفرتیں اور فتنا پیدا کرے ہم اس کے مخالف ہیں ، ہمیں پچھلے پانچ سال سے نان سٹاپ گالیاں دی جا رہی ہیں ، بعض ٹی وی چینلزپر اینکرز نما چیزیں ہمارے خلاف ہیں۔ ہم سمجھاتے تھے سیاست کی لڑائی عدالتوں میں نہ لے کر جاو ، یہ وہ لوگ ہیں جو اداروں کے درمیان لڑائی کرواتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے لیگ کے کارکنوں کی آنکھوں میں غضب کا غصہ دیکھا ہے ، کارکن بتاتے ہیں کہ ہم صرف ووٹ نہیں ڈالیں گے ، کڑاکے بھی نکال دیں گے ۔

دوسری جانب ضعیم قادری نے خواجہ سعد رفیق کے منانے کے باوجود حلقہ این اے 133 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے -انکا کہنا ہے کہ وہ حمزہ شہباز شریف کی غلامی نہیں کر سکتے ان کے بوٹ پالش نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ میں نے بہت برداشت کیا ہے اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے بھی اور جیتیں گے بھی ان کا کہنا ہے کہ ان کی تین نسلیں ن لیگ کے ساتھ وابستہ ہیں اور وہ ن لیگی ہیں لیکن وہ حمزہ شہباز کی جوتیاں نہیں پالش کر سکتے -ان کا کہنا ہے ن لیگی وہ ہیں حمزہ شہباز نہیں لاہور تمہاری اور تمارے باپ کی جاگیر نہیں ہے -ان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز میرا مقابلہ تمہارے ساتھ ہے میں تمہیں سیاست کر کے دکھاؤں گا میری اہلیہ نے بھی ن لیگ سے خود کو علیحدہ کر لیا ہے اور اگر کوئی میرے خلاف بات کرے گا تو میں بھی چپ نہیں رہوں گا -ملک بھر سے نظریاتی کارکنوں نے مجھ سے رابطہ کیا ہے -

متعلقہ خبریں