نوازشریف کی طرح میرانام بھی ای سی ایل میں نہ ڈالاجائے اور نوازشریف کی طرح جلسوں سے خطاب کی اجازت دی جائے۔ سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوا۔ پرویز مشرف

نوازشریف کی طرح میرانام بھی ای سی ایل میں نہ ڈالاجائے اور نوازشریف کی طرح جلسوں سے خطاب کی اجازت دی جائے۔ سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوا۔ پرویز مشرف

نوازشریف کی طرح میرانام بھی ای سی ایل میں نہ ڈالاجائے اور نوازشریف کی طرح ... 23 جون 2018 (15:14) 3:14 PM, June 23, 2018

سابق صدر پرویز مشرف نے پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونے کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ لوگ سمجھ رہے ہیں، میں نےسیاست نہیں چھوڑی دی تو سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوا، پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ قانونی مشاورت پر دیا ہے، ڈاکٹرامجد پارٹی چیئرمین اور مہرین ملک آدم سیکرٹری جنرل ہوں گے۔پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ ارادہ تھا وطن واپس آکر الیکشن لڑوں اور عدالتوں کا سامنا کروں لیکن وطن واپسی کے ارادے کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹیں ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ مجھے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے، خواجہ آصف کی طرح میرے کیس میں بھی فیصلہ معطل ہونا چاہیے، نوازشریف کی طرح میرانام بھی ای سی ایل میں نہ ڈالاجائے اور نوازشریف کی طرح جلسوں سے خطاب کی اجازت دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ میرامطالبہ تھاوطن واپسی پرمجھے گرفتار نہ کیا جائے، یہ ساری باتیں میرےارادے کی راہ میں رکاوٹ تھیں۔

یاد رہیکہ سابق صدر پرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے ۔ پرویز مشرف نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ پرویز مشرف نے پشاور ہائیکورٹ کے نااہلی کے فیصلے کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔

پارٹی کے تمام معاملات اب ڈاکٹر امجد دیکھیں گے۔ پرویز مشرف کی نااہلی کی وجہ سے اے پی ایم ایل کو رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا تھا۔

قبل ازیں سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے این اے ایک چترال سے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے این اے 1 چترال کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے جس کو ریٹرننگ افسر نے مسترد کردیا جب کہ اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کے کاغذات نامزدگی این اے 1 کیلئے منظور کرلیے گئے ہیں۔آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پرویز مشرف نااہل ہونے کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے تاہم ہم انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور اس بار کوئی بائیکاٹ نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف واپس آنا چاہتے تھے مگر راہ میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی ہے، پرویز مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا جاتا ہے تاہم پرویز مشرف انتخابات سے قبل ملک واپس آسکتے ہیں۔

واضح رہیکہسپریم کورٹ نے پرویز مشرف کیلئے عام انتخابات 2018 میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مشروط عدالتی حکم واپس لےلیا جس کے بعد مشرف انتخابی دوڑسے باہرہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے مؤکل کب آرہے ہیں۔ پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل وطن واپس نہیں آرہے ہیں، وکیل کا کہنا تھا کہ مشرف آنا چاہتے ہیں لیکن حالات اور چھٹیوں کی وجہ سے نہیں آسکتے۔سابق فوجی صدر کے وکیل نے کہا کہ ان کی پرویز مشرف سے بات ہوئی ہے، وہ آنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے عدالت میں پیش ہونے کے لیے مزید مہلت مانگی ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم انھوں نے استدعا کی ہے کہ عدالت پاکستان آنے میں مزید مہلت دے۔سابق صدرپرویزمشرف الیکشن کی دوڑ سے باہرہوگئے۔ وکیل نے سپریم کورٹ میں جواب دیا کہ پرویزمشرف پاکستان نہیں آرہے جس کے بعد چیف جسٹس نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لے لیا۔گزشتہ روزسپریم کورٹ نے سنگین غداری کیس میں سابق صدرکو آج 14 جون کو عدالت میں دوپہر 2 بجے تک پیش ہونے کی آخری مہلت دی تھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ سابق صدر واپس نہ آئے تو کاغذات ِنامزدگی کی پڑتال نہیں ہونے دیں گے۔یاد رہیکہ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 13 جون کو طلب کیا تھا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ پرویز مشرف پاکستان تو آئیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ اور پاکستان میں آمد کے بعد، ان کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی تا حیات نا اہلی کےخلاف درخواست کی سماعت میں سابق صدر کو طلب کر لیا تھا ،عدالت نے پرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی بھی وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہیکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے پرویز مشرف کے ٹرائل کیلئے دو روز میں خصوصی عدالت قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے نادرا کو سابق صدر پرویز مشرف کے بلاک کئے گئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کھولنے کی ہدایت کی تھی ۔

متعلقہ خبریں