پنجاب کی بیورو کریسی نیب کے شکنجے میں،نیب کا بڑا اقدام

پنجاب کی بیورو کریسی نیب کے شکنجے میں،نیب کا بڑا اقدام

پنجاب کی بیورو کریسی نیب کے شکنجے میں،نیب کا بڑا اقدام 23 جون 2018 (15:08) 3:08 PM, June 23, 2018

نیب نے پنجاب کی بیورو کریسی کے خلاف شکنجہ کستے ہوئے 23 بڑے بیورو کریٹس اور افسران کے خلاف فہرست تیار کرلی جن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے گا۔نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے فہرست ڈی جی آپریشن نیب ہیڈ کوارٹر اور وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی ہے۔نیب نے پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او سید فرخ شاہ، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کے سی ای او ڈاکٹر عطا الحق، ویسٹ مینیجمنٹ اور صاف پانی کمپنی کے سابق سی ای اوز وسیم اجمل، خالد مجید، رانا محمد عارف، جمیل احمد، ڈی سی او اوکاڑہ محمد اسلم قاسم اور سابق چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل کمپنی کا نام بھی شامل کیا ہے۔فہرست میں مزید بیورو کریٹس ارشاد احمد، محمد لطیف، اسلم خان، علی باجوہ کے نام بھی شامل ہیں۔

فہرست میں سیکریٹری پرائمری سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان، سی ای او قائد اعظم سولر پاور نجم شاہ، ڈائریکٹر فنانس پیراگون سٹی فرحان علی، مینیجر پیراگون سٹی شہزاد وحید، ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز ملک آصف، میاں طاہر جاوید، عبد الرشید احمد، شاہد شفیق اور ابراہیم بھٹی کے نام شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں