پی آئی اے کو خسارے پر خسارہ،حالات بدتر ہو گئے

پی آئی اے کو خسارے پر خسارہ،حالات بدتر ہو گئے

پی آئی اے کو خسارے پر خسارہ،حالات بدتر ہو گئے 23 جون 2018 (15:02) 3:02 PM, June 23, 2018

پی آئی اے کو پچھلے سال کی نسبت پونے 7 ارب سے زائد کے خسارے کا سامنا ہے۔ گزشتہ 9 ماہ کے دوران پی آئی اے کو 41 ارب 25 کروڑ سے زائد کا خسارہ ہوا۔مالی نتائج رپورٹ کے مطابق نقصان کی 3 بڑی وجوہات رہیں۔ 9 ماہ کے دوران روپے کی قدر 6 فیصد گرنے سے پی آئی اے کو نقصان ہوا۔سی عرصے کے دوران ایندھن کی قیمتوں میں 22 فیصد اضافے سے پی آئی اے کو نقصان ہوا جبکہ پی آئی اے کے ریونیو میں صرف 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق غیر ضروری اخراجات میں پونے 2 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ خسارہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ادارے کو مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں