الیکشن میں حصہ لینا ہماری جدوجہدکی موت ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن 2018 کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

الیکشن میں حصہ لینا ہماری جدوجہدکی موت ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن 2018 کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

الیکشن میں حصہ لینا ہماری جدوجہدکی موت ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن 2018 ... 23 جون 2018 (14:56) 2:56 PM, June 23, 2018

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کوئی کارکن اور عہدے دار الیکشن 2018 میں حصہ نہیں لے گا۔

لاہور میں مختصر پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستان عوامی کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 2018 میں عوامی تحریک یا اس کا کوئی بھی عہدے دار یا کارکن حصہ نہیں لے گا، الیکشن کے بعد قوم میں مایوسی پھیلنے والی ہے ، الیکشن میں حصہ لینا ہماری جدوجہدکی موت ہے ۔

طاہر القادری نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک عام انتخابات میں حصہ نہیں لے گی اور تمام امیدوار اپنے کاغذات واپس لیں گے جبکہ جمہوریت کےنام پر جو جرم ہو رہا ہے اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی نظام کو صاف کرنے کی ضرورت ہے اور آرٹیکل 62 ، 63 سے متعلق عوام میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ آج تک کسی کرپٹ انسان کو سزا نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ایسےانتخابات پریقین رکھتے ہیں، جس میں آئین بالادست ہو، موجودہ انتخابی عمل کو جمہوریت نہیں سمجھتے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیا جمہوریت ہے ؟

سربراہ پی اے ٹی نے کہا کہ نظام کی اصلاح کی بات کرنے والوں نے کہا الیکٹیبلز مجبوری ہیں، الیکٹیبلز آپ کی مجبوری ہیں تو اتنا ہنگامہ کیوں کیا گیا، ہر ایک کے قریب عوام کی اہمیت مچھر سے بھی کم ہے ۔

متعلقہ خبریں