
پاک فوج کی جنوبی وزیرستان ایجنسی میں دھشتگردوں کیخلاف کامیاب کاروائی
23 جون 2018 (14:42)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے لدھا میں خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار رزاق خان اور حوالدار ممتاز حسین بھی شہید ہوئے۔
ضرور پڑھیں: بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد نقل مکانی کرنے والوں کا بھیس بدل کر آئے تھے۔ دہشت گردوں کا افغان صوبے پکتیا میں سہولت کاروں سے رابطہ تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔