سچ پوچھیں تو مجھے سیاست اتنی پسند ہے کہ مجھے اس کے علاوہ ۔۔۔۔۔میں نے کسی لڑکی کو دھوکہ نہیں دیا اور نہ ہی مجھ میں کوئی مسئلہ ہے۔شیخ رشید نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

سچ پوچھیں تو مجھے سیاست اتنی پسند ہے کہ مجھے اس کے علاوہ ۔۔۔۔۔میں نے کسی لڑکی کو دھوکہ نہیں دیا اور نہ ہی مجھ میں کوئی مسئلہ ہے۔شیخ رشید نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

سچ پوچھیں تو مجھے سیاست اتنی پسند ہے کہ مجھے اس کے علاوہ ۔۔۔۔۔میں نے کسی لڑکی ... 23 جون 2018 (13:59) 1:59 PM, June 23, 2018

شیخ رشید نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سچ پوچھیں تو مجھے سیاست اتنی پسند ہے کہ مجھے اس کے علاوہ کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے کسی لڑکی کو دھوکہ نہیں دیا اور نہ ہی مجھ میں کوئی مسئلہ ہے۔میرے بارے میں دنیا میں جو بھی باتیں ہو رہی ہیں۔وہ بالکل فضول ہے۔اگر میں شادی کر لیتا تو آج یہاں نہ ہوتا۔میرے گھر میں بھی بہت مسائل تھے جن کو میں نے حل کیااس سے پہلے بھی جب ایک بار شیخ رشید سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کاکہنا تھا کہ میں نے شادی نہیں کی اسی لیے کرپشن سے بچا ہوا ہوں کیونکہ بیویوں کا کرپشن میں بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔

اس سے پہلے شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے سربراہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ :"چیف آف الیکشن کمیشن صاحب چاردن ہو گئے ہیں میں اور میرا سٹاف بھر پور محنت کے باوجود ووٹرلسٹیں نہیں لے سکے آپ بتائیں کہ الیکشن میں دن ہی کتنے رہ گئے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ لوگوں نے بہت محنت کی ہے لیکن یہ قیامت کی گرمی ہے سات سو تقریباً پولنگ سٹیشن ہیں ساڑھے تین سو ایک حلقے میں ساڑھے تین سو دوسرے حلقے میں انہیں تقسیم کرنا ,ووٹنگ لسٹ بنانا ,پولنگ ایجنٹس تقسیم کرنا یہ بہت مشکل کام ہے جو ووٹ مانگتا ہے اور الیکشن کے لیے کمپین چلاتا ہے یہ اس کو پتہ ہے کہ اس قیامت کی گرمی میں یہ سب کرنا مشکل ہے - برائے مہربانی اپنے عملے کو ہدایت کریں میں تنگ آ کے آپ سے یہ اپیل کر رہا ہوں کہ وہ ہمیں ووٹنگ لسٹیں جاری کرے۔آپ نے جہاں اتنی محنت کی ہے وہاں تھوڑی اور بھی کر لیں ہمیں ووٹر لسٹوں کی فوٹو کاپی ہی دے دیں ہم اس پہ ہی کام چلا لے لیں گے مجھے امید ہے کی آپ اس کا بر وقت نوٹس لیں گے -"

اس سے قبل شیخ رشید نے کہاتھا کہ ہالے والا مخدوم بھی مرگیا،جبکہ سرگودھا والے انوار بھی۔دو سیاسی لوگ مر گئے ہیں اور ابھی دوباقی رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں چوہدری نثار کا پہلا الیکشن دیکھ رہا ہوں جو وہ اپنی چھاتی پرلڑنے جارہا ہے۔لیکن میں نے سارے الیکشن اپنی چھاتی پرلڑے ہیں۔ سائیکل، کرسی، بلب اور قلم دوات پرلڑے ہیں۔ چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل بارے تھوڑے دنوں میں بتا دوں گا، میں اور چوہدری نثار سینئر پارلیمنٹیرین ہیں۔ انہوں نے اپنے انتخابی حلقے میں نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری نثار نے سیاسی کیریئربطور پارلیمانی سیکرٹری شروع کیا۔۔ شیخ رشید نے بتایا کہ ابھی میں اپنے حلقے میں مصروف ہوں۔ تھوڑے دنوں تک چوہدری نثار بارے بتا سکوں گا کہ وہ کیا کریں گے۔ واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء چوہدری نثار بھی آزاد الیکشن لڑنے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ دیکھوں گا چوہدری نثاربغیربیساکھیوں کے کیسے الیکشن لڑتے ہیں، چوہدری نثار پہلا الیکشن اپنی چھاتی پرلڑنے جارہے ہیں،چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل بارے تھوڑے دنوں میں بتا دوں گا، میں اور چوہدری نثار سینئر پارلیمنٹیرین ہیں۔

متعلقہ خبریں