علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے منظوری دے دی گئی۔

علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے منظوری دے دی گئی۔

علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے منظوری دے دی گئی۔ 23 جون 2018 (13:01) 1:01 PM, June 23, 2018

پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اپنے سفارتی اسناد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کیں جس کے بعد انہیں بطور پاکستانی سفیر منظوری دے دی گئی۔

خیال رہے کہ 30 مئی کو علی جہانگیر صدیقی نے امریکا میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، علی جہانگیر صدیقی واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے عملے سے ملاقات کے بعد سے ہی کام کا آغاز کر چکے ہیں۔

اعزاز احمد چوہدری کی سبکدوشی کے بعد 8 مئی کو علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔

جس کے بعد 29 مئی کو وہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے اور اگلے روز یعنی 30 مئی کو انہوں نے پاکستانی سفیر کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھالا۔امریکی صدر کو اسناد پیش کرنے کے بعد وہ پاکستانی سفیر کے طور پر کام کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں