عمران خان کو وزیر اعظم بنا کر سکون سے گھر بیٹھ جاؤں گا،جہانگرین ترین

عمران خان کو وزیر اعظم بنا کر سکون سے گھر بیٹھ جاؤں گا،جہانگرین ترین

عمران خان کو وزیر اعظم بنا کر سکون سے گھر بیٹھ جاؤں گا،جہانگرین ترین 23 جون 2018 (12:55) 12:55 PM, June 23, 2018

ابراہیم خان کی الیکشن مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جہانگیر ترین نے کہا کہ پارٹی کے لیے قربانی دینے والوں کا خیال رکھوں گا، کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ن لیگ دور میں جنوبی پنجاب کا ہمیشہ استحصال ہوا، جنوبی پنجاب کے وڈیروں نے تخت لاہور کا ساتھ دیا، جنوبی پنجاب کو صوبہ عمران خان ہی بنائیں گے۔جہانگرین ترین نے کہا کہ پاکستان کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا سیاست دان ہوں، نااہلی کے بعد مایوسی ہوئی، کارکنان کے لیے کھڑا ہوں، 25 جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں۔ تحریک انصاف کے برسراقتدار لانے کے لیے جو ہوسکا کروں گا، پی ٹی آئی نے نشستوں پر اچھے امیدوار کھڑے کیے ہیں، پارٹی میں بطور عام کارکن کام کررہا ہوں اور کرتا رہوں گا، پارٹی کے ساتھ ایسے ہی کھڑا ہوں جیسے پہلا کھڑا تھا۔عمران خان کو وزیر اعظم بنا کر سکون سے گھر بیٹھ جاؤں گا، کپتان ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

قبل ازیں شاہ محمو دقریشی کی پریس کانفرنس دیکھ کرجواب دوں گا، میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے، ہرحلقے سے جیت کرعمران خان کووزیراعظم بنانا ہے۔جہانگیرترین نے لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں بطور عام کارکن کام کررہا ہوں۔میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔ ہرحلقے سے جیت کرعمران خان کووزیراعظم بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر دکھ ہوا لیکن فورا فیصلہ تسلیم کیا۔ پی ٹی آئی میں نہ کوئی عہدہ مل سکتا ہےنہ میں کوشش کررہا ہوں۔ پی ٹی آئی میں ویسے کھڑا ہوں جیسے پہلے کھڑا تھا اور محنت کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کیخلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا،شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس نہیں دیکھی، پریس کانفرنس دیکھ کرجواب دوں گا۔

متعلقہ خبریں