اقوام متحدہ کی جانب سے شام کے جنوب مغرب میں عسکری جارحیت کو فوری طور پر روک دینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی جانب سے شام کے جنوب مغرب میں عسکری جارحیت کو فوری طور پر روک دینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی جانب سے شام کے جنوب مغرب میں عسکری جارحیت کو فوری طور پر روک ... 23 جون 2018 (12:35) 12:35 PM, June 23, 2018

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتریس نے شام کے جنوب مغرب میں عسکری جارحیت کو فوری طور پر روک دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ رواں ہفتے اپوزیشن فورسز کے علاقوں پر شامی حکومت کی فوجی چڑھائی کے بعد سامنے آیا ہے۔گوتیریس کے ترجمان اسٹیفن ڈو جارک نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ "ان حملوں کے نتیجے میں ہزاروں شہری بے گھر ہو گئے جن میں اکثریت اردن کی سرحد کا رخ کر رہی ہے۔ اقوم متحدہ کے سکریٹری جنرل ان حملوں کے باعث علاقے کی سکیورٹی کے لیے جنم لینے والے بڑے خطرات کے حوالے سے بھی تشویش محسوس کر رہے ہیں۔

شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے گروپ المرصد السوری نے جمعے کے روز بتایا کہ شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ملک کے جنوب مغرب میں اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقوں پر بیرل بم گرائے۔ یہ گزشتہ ایک سال میں اس نوعیت کا گولہ بارود استعمال کرنے کا پہلا واقعہ ہے۔علاقے میں بشار کی فوج کے حملے میں اب تک توپوں سے گولہ باری اور فضائیہ کا محدود استعمال شامل تھا۔

متعلقہ خبریں