ایران کا اپنے جوہری معائدے کے متعلق ناقابل یعقین اعلان

ایران کا اپنے جوہری معائدے کے متعلق ناقابل یعقین اعلان

ایران کا اپنے جوہری معائدے کے متعلق ناقابل یعقین اعلان 23 جون 2018 (12:29) 12:29 PM, June 23, 2018

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقجی نے کہا کہ تہران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے طے پایا معاہدہ آخری سانسیں لے رہا ہے اور چند ہفتوں کے بعد ایران اس معاہدے سے نکل جائےگا۔

ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عباس عراقجی نے کہا کہ جوہری سمجھوتہ ’انتہائی نگہداشت‘ وارڈ میں ہے اور وہ آخری سانسیں لے رہا ہے۔ چند ہفتوں کے بعد اس کا کوئی وجود نہیں ہوگا۔ ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کے ساتھ جوہری سمجھوتے کی بقاء کے لیے مذاکرات جاری رکھنے کا ویژن واضح نہیں۔ امریکا کے معاہدے سے نکل جانے کے بعد اس کے توازن کو قائم رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ ایرانی مذاکرات کار کا کہنا تھا کہ یورپ جوہری سمجھوتے کے حوالے سے ایک اچھے پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہا ہے مگر ہمیں یورپ کے طریقہ کار سے کوئی دلچسپی نہیں۔ یورپی ممالک کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ایران یا امریکا میں سے کس کے ساتھ ہیں۔

عباس عراقجی کا کہنا تھا کہ اگر یورپی ممالک سمیت معاہدے کے تمام فریق اس کی حفاظت کرنا چاہیں تو انہیں ان سب کو بڑی قربانی دینا ہوگی بالخصوص امریکا کے علاحدہ ہونے اور ایران پر دوبارہ پابندیوں کے حوالے سے دنیا کو کئی مشکلات سے گذرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں