پینسٹھ کی جنگ میں پرجوش ملی نغمہ ’جاگ رہا ہے پاکستان‘ گانے والے گلوکار کیحوالے سے افسوسناک خبر آ گئی

پینسٹھ کی جنگ میں پرجوش ملی نغمہ ’جاگ رہا ہے پاکستان‘ گانے والے گلوکار کیحوالے سے افسوسناک خبر آ گئی

پینسٹھ کی جنگ میں پرجوش ملی نغمہ ’جاگ رہا ہے پاکستان‘ گانے والے گلوکار ... 23 جون 2018 (12:20) 12:20 PM, June 23, 2018

پینسٹھ کی جنگ میں پرجوش ملی نغمہ ’جاگ رہا ہے پاکستان‘ سے شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار تاج ملتانی کراچی میں انتقال کر گئے۔حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات پرپرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا۔ بون کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے ان کی عمر 74 سال تھی۔ تاج ملتانی کی نماز جنازہ گلشن بلاک سی صدیقی اکبر مسجد کراچی میں آج بعد نماز عصر اداکی جائے گی۔

یا د رہیکہ اس سے قبل پرسوں معروف ادیب اور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کراچی میں انتقال کر گئے ، ان کی عمر 95 برس تھی، وہ کافی عرصہ سے علیل تھے، حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ادبی خدمات پر ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

مشتاق احمد یوسفی 4 ستمبر 1923ء کو راجستھان کے شہر جے پور میں پیدا ہوئے۔مشتاق احمد یوسفی نے ابتدائی تعلیم راجپوتانہ سے حاصل کی جبکہ آگرا یونیورسٹی سے گریجوایشن کیا جس کے بعد علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی، قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہوگیا،مشتاق احمد یوسفی اب تک5 کتابیں شائع ہوچکی ہیں جن میں، چراغ تلے 1961ء، خاکم بدہن1969ء، زرگزشت1976ء، آبِ گم 1990ء اور شام شعر یاراں 2014ء شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں