سرگودھا میں قیامت ڈھا دی گئی۔کئی افراد قتل کر دئیے گئے۔

سرگودھا میں قیامت ڈھا دی گئی۔کئی افراد قتل کر دئیے گئے۔

سرگودھا میں قیامت ڈھا دی گئی۔کئی افراد قتل کر دئیے گئے۔ 23 جون 2018 (10:56) 10:56 AM, June 23, 2018

سرگودھا کے نواحی گاوں 11 شمالی میں نامعلوم افراد نے ایک مکان میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی۔ واقعے میں میاں بیوی سمیت 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پو لیس ذرائع کے مطابق شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتول گھرانے کا قتل ہونے والا سربراہ مٹھائی کی دکان کا مالک تھا۔

قتل ہونے والوں میں 50 سالہ محمد طفیل اور 40 سالہ مجیدہ بی بی سمیت ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ جن کی عمریں بالترتیب 20، 18 اور 16 سال ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ خبریں