شام میں کوئی نئی کشیدگی پیدا ہوتی ہے تو آخر کار اس کا ذمہ دار روس ہوگا۔امریکی سفیر

شام میں کوئی نئی کشیدگی پیدا ہوتی ہے تو آخر کار اس کا ذمہ دار روس ہوگا۔امریکی سفیر

شام میں کوئی نئی کشیدگی پیدا ہوتی ہے تو آخر کار اس کا ذمہ دار روس ہوگا۔امریکی ... 23 جون 2018 (10:06) 10:06 AM, June 23, 2018

امریکا نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں اپنے اتحادی بشارالاسد کو جنوب مغربی شام میں کشیدگی روکنے کی پاسداری کا پابند کرائے ورنہ کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا۔امریکی سفیر نے خبردار کیا کہ شام میں کوئی نئی کشیدگی پیدا ہوتی ہے تو آخر کار اس کا ذمہ دار روس ہوگا۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی خاتون سفیر نکی ہیلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اسد رجیم کی جانب سے جنوب مغربی شام میں کشیدگی نہ بڑھانے کے معاہدے کی سختی سے پابندی کرنا ہوگی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع کے روس کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے روس پر زور دیا کہ وہ اپنے اتحادی اسد رجیم کو جنوب مغربی شام میں محاذ آرائی کی صورت حال پیدا کرنے سے روکے ورنہ اس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں