ضعیم قادری صاحب اکثر گلے شکوے کرتے رہتے تھے اور جب ٹکٹس کی بات ہو رہی تھی تو۔۔۔۔۔۔۔۔ رانا ثناءاللّٰہ

ضعیم قادری صاحب اکثر گلے شکوے کرتے رہتے تھے اور جب ٹکٹس کی بات ہو رہی تھی تو۔۔۔۔۔۔۔۔ رانا ثناءاللّٰہ

ضعیم قادری صاحب اکثر گلے شکوے کرتے رہتے تھے اور جب ٹکٹس کی بات ہو رہی تھی ... 23 جون 2018 (10:01) 10:01 AM, June 23, 2018

ضعیم قادری کے نئے بیان پر رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ :"مجھے ابھی نہیں معلوم کہ سعد رفیق صاحب کی ضعیم قادری صاحب سے کیا باتیں ہوئی ہیں - ضعیم قادری صاحب اکثر گلے شکوے کرتے رہتے تھے اور جب ٹکٹس کی بات ہو رہی تھی تو اس وقت بھی انہوں نے مجھ سے بات کی تھی تو میں نے ان سے کہا کہ قومی اور صوبائی سیٹوں کا جھگڑا تھا اس سے زیادہ کوئی بات نہیں ہے -ان کے تحفظات کا ہمیں علم ہی نہیں ہے -ہمیں انہوں نے میڈیا پہ آ کر بات کی ہے تو پتہ چلا ہے -جذبات میں آ کر انسان بہت کہہ جاتا ہے اب خواجہ سعد رفیق صاحب انہیں منانے گئے ہیں تو ہم ان معاملات کو آگے بڑھائیں گے -ہمارے ایک ایک حلقے سے انتیس انتیس لوگوں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں اور کوئی یہ نہیں کہتا کہ اس کی خدمات کم ہیں اور ان میں سے تین چار لوگ تو ایسے ہیں اگر ان میں موازنہ کریں تو ان میں کوئی فرق نہیں ہے - اور جب ان میں سے ایک کو ٹکٹ ملے گا تو باقیوں کو تو گلے شکوے ہوں گے ہی اور ان کے گلے شکوے دور کرنے کے لیے ہم نے ایک کمیٹی بنائی ہے اور اس کمیٹی میں حمزہ شہباز شریف صاحب بھی شامل ہیں اور پچھلے کئی وز سے ہم لوگوں کے گلے شکوے دور کرنے کے لیے بیٹھے ہیں -تو ایسی صورتحال میں انہیں یہ قدم نہیں اٹھانا چاہیے تھا -"

متعلقہ خبریں