میں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ایک حلقے والا سیاستدان نہیں ہوں نعیم الحق

میں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ایک حلقے والا سیاستدان نہیں ہوں نعیم الحق

میں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ایک حلقے والا سیاستدان ... 23 جون 2018 (09:46) 9:46 AM, June 23, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے پروگرام ''پاور پلے '' میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ :" میں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ایک حلقے والا سیاستدان نہیں ہوں حالانکہ کراچی سے میں کسی بھی حلقے سے لڑ سکتا تھا آج کل قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لیے کم از کم دو تین کروڑ روپے کی ضرورت ہوتی ہے تو میں ان لوگوں میں شامل نہیں ہوں جو دو تین کروڑ روپیہ خرچ کر کے الیکشن میں حصہ لیں سکیں ہمارا نظام اس قدر بگڑ چکا ہے کہ اس میں پیسے اور سنسنی خیز خبروں کی زیادہ اہمیت ہے غریب عوام کے مسائل سے میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں کہ آ مجھے دکھا دیں کہ میڈیا بھی پاکستان کے عوام کے مسائل کی بات بہت کم کرتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ جب عوام ہمیں موقع دے گی اور عمران خان صاحب وزیر اعظم بنیں گے تو ہم اس نظام میں ایسی بنیادی تبدیلیاں لائیں گے جس سے پاکستان کے عوام پاکستان کے سیاسی نظام می بھرپور شرکت کر سکیں گے اور الیکشن ان کی راہ میرکاوٹ نہی بنیں گے -پاکستان تحریک انصاف کےخلاف اس لیے احتجاج ہو رہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پالستان کی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے اور پاکستان کی بڑی پارٹیوں مثلاً پیپلز پارٹی کے سامنے احتجاج کر ہی نہیں سکتے -وہاں پہ یہ روایت ہے ہی نہیں -پاکستان تحریک انصاف کی یہ شروع سے روایت رہی ہے عمران خان صاحب نےخود مظاہرین سے بات کی ہے - ساڑھے چار ہزار لوگوں میں سے صرف آٹھ سو لوگوں کو ٹکٹ ملے ہیں تو باقی تو احتجاج کریں گے اور یہ ان کا حق ہے -ہم لوگوں نے کبھی بھی پیسے کو معیار نہیں بنایا ہمارے بورڈ کی نو میٹنگز ہوئیں ہم نے کبھی بھی امیدوار کے لیے پیسے کو معیار نہیں بنایا -"

متعلقہ خبریں