ڈیٹا لیکج سے کوئی تعلق نہیں ہے - ڈی جی نادرا اتھارٹیز ذوالفقار علی کے انکشافات

ڈیٹا لیکج سے کوئی تعلق نہیں ہے - ڈی جی نادرا اتھارٹیز ذوالفقار علی کے انکشافات

ڈیٹا لیکج سے کوئی تعلق نہیں ہے - ڈی جی نادرا اتھارٹیز ذوالفقار علی کے ... 23 جون 2018 (00:26) 12:26 AM, June 23, 2018

نادرا اتھارٹیز کے ڈی جی ذوالفقار علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ :"جس پر انکوائری کے بعد تین ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے ختیارات کا غلط استعمال ثابت تھا اس آدمی کی طرف سے الزامات لگائے ہیں اس آدمی کا نام ہے سید مظفر علی شاہ صاحب -کچھ دن پہلے ایک ای میل دکھائی گئی تھی یہ ای میل ایک سال پرانی ہے ستمبر 2017 کی ہے اس وقت نہ ہی ووٹرز لسٹ بننی شروع ہوئی تھی اور یہ ایک اندرونی ای میل تھی جو نادرا کے لوگوں کو بھیجی گئی تھی جس میں ٹریفک کا ذکر کیا گیا تھا تو اس پر پوری تحقیقات کر کے انتظامیہ کو بتا دیا گیا تھا یہ کسی بھی طرح انفارمیشن سے متعلق نہیں تھی -یہ کسی بھی طرح ڈیٹاسے متعلق نہیں تھی تو ان تحقیقات کے بارے میں نہیں بتایا جا رہا صرف ایک ای میل کو بتایا جا رہا ہے دوسری بات اس میں ایک خط تھا جو الیکشن کمیشن نےنادرا کے لیے 31 مئی 2018 کو لکھا تھا اور اس خط کے متعلق الیکشن کمیشن نے پہلے بھی وضاحت کر دی ہے وہ وضاحت آپ کے ڈیٹا سے متعلق تمام خدشات دور کر دے گی -اس چیز کا ڈیٹا لیکج سے کوئی تعلق نہیں ہے -اب میں میڈیا سے التماس کرنا چاہوں گا کہ ایسی کوئی بھی بات شیئر کرنے سے پہلے ہم سے پوچھ لیں جب کچھ لوگ کہیں سے نکالے جاتے ہیں تو وہ الزامات لگانا شروع کر دیتے ہیں ایسا ہی دو تین سال پہلے الیکشن کمیشن کے ساتھ ہوا تھا اور یہ ہی اب نادرا کے ساتھ بھی ہوا ہے تو جب آپ کوئی ایسی انفارمیشن چلائیں تو پہلے ہمارا نکتہ نظر اس بارے میں معلوم کرلیں کیونکہ ادارے بڑی مشکل سے بنتے ہیں لیکن آپ انہیں توڑ بہت آسانی سے دیتے ہیں -"

متعلقہ خبریں