اب سکائپ پر کا ل ریکارڈ کیجئے

اب سکائپ پر کا ل ریکارڈ کیجئے

اب سکائپ پر کا ل ریکارڈ کیجئے 23 جولائی 2018 (17:33) 5:33 PM, July 23, 2018

مائیکروسافٹ نے سکائپ کے لیے ایک میجر اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔

یہ اپ ڈیٹ آنے والے مہینوں میں صارفین کے پاس اپ ڈیٹ ہوتی رہے گی۔

اس سے پہلے کال ریکارڈنگ کےلیے صارفین کو تھرڈ پارٹی پلگ ان استعمال کرنا پڑتے تھے لیکن صارفین کی طلب اتنی زیادہ تھی کہ مائیکروسافٹ کو اب یہ فیچر متعارف کرانا ہی پڑا۔

کال ریکارڈنگ کا یہ فیچر مکمل طور پر کلاؤڈ بیسڈ ہے۔ یہ اُن لوگوں کےلیے زیادہ مفید ہے جو مختلف ڈیوائسز سے سکائپ استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح صارفین مختلف ڈیوائسز سے ہی اپنی گفتگو کی ریکارڈنگ سن سکیں گے۔

سکائپ میں آپ جب بھی کال ریکارڈ کریں گے تو گفتگو کے تمام شرکا کو اس بارے میں اطلاع مل جائے گی۔

یہ فیچر اگرچہ ابھی دستیاب نہیں لیکن سکائپ کے ورژن 8.0 پر اپ ڈیٹ کیے جائیں گے۔

مائیکروسافٹ نے کچھ ایسے فیچر بھی متعارف کرائے ہیں، جودوسری ایپس کئی سال پہلے لانچ کر چکی ہیں۔ مثآل کے طور صارفین @ سے صارفین کو میشن کر سکتے ہیں اور چیٹ میڈیا گیلری سے دیکھ سکتے ہیں کہ چیٹ میں کیا کچھ شیئر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں