روپیہ اپنی قدر مزید کھو بیٹھا

روپیہ اپنی قدر مزید کھو بیٹھا

روپیہ اپنی قدر مزید کھو بیٹھا 23 جولائی 2018 (17:18) 5:18 PM, July 23, 2018

پاکستان کی معیشت گزشہ چند مہینوں کے دوران دگرگوں صورتِ حال سے دو چار ہے۔ سابقہ وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد معاشی اشاریوں میں کمی واقع ہوئی۔پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔ سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان کی معیشت مسلسل زوال کی جانب گامزن ہے۔روپیہ اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپیے کی قدر میں بہت زیادہ مندی دیکھی گئی جس کے باعث غیر مُلکی کرنسیوں کی قدر میں ہوش رُبا اضافہ ہو گیا ہے۔اس وقت سعودی ریال کی قیمت خرید 34.20 پر جا پہنچی ہے جبکہ قیمت فروخت 34.40 ہے۔ امریکی ڈالر بھی مُلکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ اس وقت اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 131.50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ اس کی قیمتِ خرید 130.50ہے۔ اماراتی درہم بھی 35 روپے کی بلند ترین قدر کو چھُو رہا ہے۔ روپیے کی قیمت میں مسلسل کمی پر پاکستانی معیشت دان بہت پریشان ہیں۔

متعلقہ خبریں