سعودی عرب میں خاتون ڈرائیور کی کار بے قابو ہو کرکپڑوں کی دُکان میں جا گھُسی۔

سعودی عرب میں خاتون ڈرائیور کی کار بے قابو ہو کرکپڑوں کی دُکان میں جا گھُسی۔

سعودی عرب میں خاتون ڈرائیور کی کار بے قابو ہو کرکپڑوں کی دُکان میں جا گھُسی۔ 23 جولائی 2018 (15:27) 3:27 PM, July 23, 2018

سعودی عرب میں خاتون ڈرائیور کی کار بے قابو ہو کرکپڑوں کی دُکان میں جا گھُسی۔ یہ واقعہ سعودی مملکت کے مشرقی صوبے میں واقع الاحصا شہر کے علاقی المُبراز ٹاؤن میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 24 جُون 2018ء کو خواتین کی ڈرائیونگ پر سے پابندی ہٹنے کے بعد یہ کسی خاتون ڈرائیور کی جانب سے پیش آنے والا اولین حادثہ ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ایکسلریٹر اور بریک بیک وقت دب جانے کے باعث کار اُس کے قابو سے باہر ہو گئی۔

خاتون نے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور نجم انشورنس کمپنی کے نمائندے کو بتایا کہ اُس نے کار کو روکنے کی بے حد کوشش کی مگر وہ اُس کے قابو سے باہر ہو گئی تھی۔ اس حادثے میں کار کپڑوں کی ایک دُکان کے باہر شیشے کوچکنا چُور کرتے ہوئے 12 میٹر اندر تک جا گھُسی۔ جس کے باعث وہاں موجود ملازم یکدم خوفزدہ ہو گئے۔ خوش قسمتی سے اُس وقت وہاں صرف ایک بوڑھی خاتون شاپنگ کی غرض سے موجود تھی۔

جسے اس حادثے میں معمولی چوٹیں آئیں۔ تاہم ایک سیلز مین کو سر اور بازوؤں پر زخم آئے ہیں جسے الہوفوف کے شاہ فہد ہاسپٹل میں علاج کی غرض سے منتقل کر دیا گیا۔ دُکان میں موجود کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی مدد سے حاد ثے کی ویڈیو حاصل کر لی گئی ہے۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اُس وقت خاتون ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر اُس کا خاوند بھی براجمان تھا۔

دونوں میاں بیوی بھی اس حادثے میں زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔

متعلقہ خبریں