جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی منیٰ میں ملاقات

جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی منیٰ میں ملاقات

جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی منیٰ میں ملاقات 23 اگست 2018 (14:07) 2:07 PM, August 23, 2018

جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی منیٰ میں ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ رات منگل کو عشائیہ دیا۔ اس دوران سعودی ولی عہد نے جنرل قمرجاوید باجوہ کو حج کی ادائیگی پر مبارک باد بھی پیش کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات نے علاقائی سلامتی، باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی ولی عہد نے پاکستان کی نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ملاقات میں شہزادہ محمدبن سلمان نے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں پاکستان کی کامیابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کے اظہار اور حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ خبریں