ملک کے ذیادہ تر حصے میں گرمی کا راج،شمالی علاقہ جات سمیت چند شہروں میں بارش کا امکان

ملک کے ذیادہ تر حصے میں گرمی کا راج،شمالی علاقہ جات سمیت چند شہروں میں بارش کا امکان

ملک کے ذیادہ تر حصے میں گرمی کا راج،شمالی علاقہ جات سمیت چند شہروں میں بارش ... 22 مئی 2018 (12:41) 12:41 PM, May 22, 2018

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھرمیں آج بھی موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

دوسری جانب شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باوجود شہری و صوبائی حکومتوں کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کیمپس نہیں لگائے گئے، بیشتر سرکاری ونجی اسپتالوں میں بھی انتظامات کو نظر انداز کر دیا گیا۔ پیر کو گرمی کے باعث درجنوں شہریوں کی حالت غیر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔سورج صبح سویرے ہی آگ اگلنے لگ -

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 9 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جاری ہیٹ ویو کی لہر بدھ تک برقرار رہی گی جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔لاہور ،فیصل آباد ، سرگودھا اور ملتان میں بھی شدید گرمی کا راج، درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی گرمی کا راج اورگرم ہوا ؤں نے گرمی کی شدت بڑھا دی ۔کراچی میں سور ج پھر قہر ڈانے لگا،پارہ 44 ڈگری کوچھونے لگا تونواب شا ہ ،لاڑکانہ ،حیدرآباد، دادؤ اور سکھر میں بھی گرمی کے زور دار وار جاری ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں