نگران حکومت کا فاٹا کیلئے اچھا اقدام

نگران حکومت کا فاٹا کیلئے اچھا اقدام

نگران حکومت کا فاٹا کیلئے اچھا اقدام 22 جون 2018 (23:29) 11:29 PM, June 22, 2018

نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ :"منسٹری آف انٹیریئر کو ہر طرف سے اطلاعات ملتی رہتی ہیں اور ان اطلاعات کے مطابق کچھ پولنگ اسٹیشن بہت حساس ہیں اور کچھ نارمل ہیں ہماری زمہ داری صاف اور شفاف الیکشن کرانے کے ساتھ ساتھ پر امن الیکشن کروانے کی بھی ہے تو ہم جو بھی زیادہ حساس پولنگ اسٹیشن ہیں ان کو زیادہ سیکیورٹی فراہم کی جائے گی -اور جو جگہیں حساس ہیں انہیں بالکل بھی سیکیورٹی کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا اور ان پر کوئی سمجھوتہ بھی نہیں کیا جائے گا -اور الیکشن کے علاوہ نگران حکومت کی جو ایک زمہ داری ہے وہ یہ ہے کہ اور جو پوری قوم کا مسئلہ ہے وہ فاٹا کا ہے یہ ایک بڑا زبردست کام ہوا ہے دنیا کی تاریخ میں کہ فاٹا انظمام ہو گیا ہے۔

خیبر پختونخواہ میں اور یہ بہت اچھی بات ہے اس سے ان لوگوں کو بھی وہی حقوق مل گئے ہیں جو ایک عام شہری کے ہیں لیکن چونکہ یہ اچانک ہوا تو اس میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو لاگو ہونے سے رہ گئی ہیں تو اس کے لیے وزیر اعظم صاحب نے ایک کمیٹی بنائی ہے -جس کی صدارت میں کر رہا ہوں -"

متعلقہ خبریں