سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی قبل از انتخابات دھاندلی کے الزامات لگا دیے ۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی قبل از انتخابات دھاندلی کے الزامات لگا دیے ۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی قبل از انتخابات دھاندلی کے الزامات ... 22 جون 2018 (23:13) 11:13 PM, June 22, 2018

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی قبل از انتخابات دھاندلی کے الزامات لگا دیے ہیں -انہوں نے حلقہ این اے 129 کے ریٹرننگ آفیسر پر الزام لگایا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے الیکشن کمیشن کے سربراہ کو خط بھی لکھ دیا ہے اور اس خط میں انہوں نے ریٹرنگ افسر غلام مصطفیٰ اپل کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے -انہوں نے کہا ہے کہ ریٹرنگ آفیسر کا رویہ جانبدارانہ ہے اور وہ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے حمایتی ہیں-ان کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کے لیے مجھے طلب کر لیا گیا جبکہ علیم خان کو اس سے استثنیٰ دیا گیا -پھر ان کے خلاف درخواست دائر کی تو ان کو بلایا گیا اور جب انہیں بلایا گیا تو ان سے کہا گیا کہ آپ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں آپ جا کر اپنی انتخابی مہم چلائیں - ان کا کہنا ہے کہ ان سے جو سوالات کیے گئے وہ توہین آمیز تھے -

اسی لیے انہوں نے ان کی تبدیلی کی درخواست کی ہے انہوں نے خط میں کہا ہے کہ اگر غلام مصطفیٰ اپل کو تبدیل نہ کیا گیا تو وہ الیکشن کے نتائج کو اس حلقے سے قبول نہیں کریں گے -

متعلقہ خبریں