خواجہ سعد رفیق کی ضعیم قادری کو منانے کی ہر کوشش ناکام،ضعیم قادری کا بڑا اعلان

خواجہ سعد رفیق کی ضعیم قادری کو منانے کی ہر کوشش ناکام،ضعیم قادری کا بڑا اعلان

خواجہ سعد رفیق کی ضعیم قادری کو منانے کی ہر کوشش ناکام،ضعیم قادری کا بڑا ... 22 جون 2018 (23:00) 11:00 PM, June 22, 2018

ضعیم قادری نے خواجہ سعد رفیق کے منانے کے باوجود حلقہ این اے 133 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے -انکا کہنا ہے کہ وہ حمزہ شہباز شریف کی غلامی نہیں کر سکتے ان کے بوٹ پالش نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ میں نے بہت برداشت کیا ہے اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے بھی اور جیتیں گے بھی ان کا کہنا ہے کہ ان کی تین نسلیں ن لیگ کے ساتھ وابستہ ہیں اور وہ ن لیگی ہیں لیکن وہ حمزہ شہباز کی جوتیاں نہیں پالش کر سکتے -

ان کا کہنا ہے ن لیگی وہ ہیں حمزہ شہباز نہیں لاہور تمہاری اور تمارے باپ کی جاگیر نہیں ہے -ان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز میرا مقابلہ تمہارے ساتھ ہے میں تمہیں سیاست کر کے دکھاؤں گا میری اہلیہ نے بھی ن لیگ سے خود کو علیحدہ کر لیا ہے اور اگر کوئی میرے خلاف بات کرے گا تو میں بھی چپ نہیں رہوں گا -ملک بھر سے نظریاتی کارکنوں نے مجھ سے رابطہ کیا ہے -

متعلقہ خبریں