برائے مہربانی اپنے عملے کو ہدایت کریں میں تنگ آ کے آپ سے یہ اپیل کر رہا ہوں کہ ۔۔۔۔۔شیخ رشید کا الیکشن کمیشن کے سربراہ کو پیغام

برائے مہربانی اپنے عملے کو ہدایت کریں میں تنگ آ کے آپ سے یہ اپیل کر رہا ہوں کہ ۔۔۔۔۔شیخ رشید کا الیکشن کمیشن کے سربراہ کو پیغام

برائے مہربانی اپنے عملے کو ہدایت کریں میں تنگ آ کے آپ سے یہ اپیل کر رہا ہوں کہ ... 22 جون 2018 (22:55) 10:55 PM, June 22, 2018

شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے سربراہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ :"چیف آف الیکشن کمیشن صاحب چاردن ہو گئے ہیں میں اور میرا سٹاف بھر پور محنت کے باوجود ووٹرلسٹیں نہیں لے سکے آپ بتائیں کہ الیکشن میں دن ہی کتنے رہ گئے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ لوگوں نے بہت محنت کی ہے لیکن یہ قیامت کی گرمی ہے سات سو تقریباً پولنگ سٹیشن ہیں ساڑھے تین سو ایک حلقے میں ساڑھے تین سو دوسرے حلقے میں انہیں تقسیم کرنا ,ووٹنگ لسٹ بنانا ,پولنگ ایجنٹس تقسیم کرنا یہ بہت مشکل کام ہے جو ووٹ مانگتا ہے اور الیکشن کے لیے کمپین چلاتا ہے یہ اس کو پتہ ہے کہ اس قیامت کی گرمی میں یہ سب کرنا مشکل ہے - برائے مہربانی اپنے عملے کو ہدایت کریں میں تنگ آ کے آپ سے یہ اپیل کر رہا ہوں کہ وہ ہمیں ووٹنگ لسٹیں جاری کرے۔

آپ نے جہاں اتنی محنت کی ہے وہاں تھوڑی اور بھی کر لیں ہمیں ووٹر لسٹوں کی فوٹو کاپی ہی دے دیں ہم اس پہ ہی کام چلا لے لیں گے مجھے امید ہے کی آپ اس کا بر وقت نوٹس لیں گے -"

متعلقہ خبریں