غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی قتل

غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی قتل

غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی قتل 22 جون 2018 (22:06) 10:06 PM, June 22, 2018

شاعرہ اور عورتوں کے حقوق کیلئے بولنے والی آسیہ علی کو بہن کی آذادی کے لئیے آواز بُلند کرنے پر قتل ک دیا گیا .مُعاشرے کے مُظالم کے خلاف خواتین کے حُقوق کیلئے آواز بُلند کرنے والی عائشہ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے . ڈیرہ غازی خان کی معروف شاعرہ اور سماجی کارکن آسیہ علی کو چھوٹی بہن کے سُسر نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا .آسیہ علی کی چھوٹی بہن کافی عرصے سے غائب تھیں . آسیہ علی اپنی چھوٹی بہن کی بازیابی کیلئے مُختلف فرم سے کوشش کرتی رہیں .آسیہ علی معاشرے میں عورتوں کے حقوق اور سماجی سر گرم کارکُن تھی .عورتوں کو شعوری بینائیفراہم.کرنے والی آسیہ مُختلف لہجوں کی شاعرہ بھی تھیں .آسیہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ مُلزمان نے گاڑی روک کر میری آنکھوں کے سامنے آسیہ پر گولیاں چلا دیں . پنجاب کے نگران وزیراعلٰی حسن عسکری نے آسیہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے .

متعلقہ خبریں