زعیم قادری نے ن لیگ کیساتھ وفا نبھائی ہے جیلیں بُھگتی ہیں ,ماریں کھائی ہے ,اور ضیا الحق کا جبر و ظُلم بھی برادشت کیا تھا ۔مگر اب وہ مزید شہباز شریف کے جوتے پالش نہیں کریں گے۔ اہم انکشاف

زعیم قادری نے ن لیگ کیساتھ وفا نبھائی ہے جیلیں بُھگتی ہیں ,ماریں کھائی ہے ,اور ضیا الحق کا جبر و ظُلم بھی برادشت کیا تھا ۔مگر اب وہ مزید شہباز شریف کے جوتے پالش نہیں کریں گے۔ اہم انکشاف

زعیم قادری نے ن لیگ کیساتھ وفا نبھائی ہے جیلیں بُھگتی ہیں ,ماریں کھائی ہے ... 22 جون 2018 (21:27) 9:27 PM, June 22, 2018

پیپلزپارٹی کے رہنمالطیف کھوسہ نے ارشد شریف کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں زعیم قادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.جس تندہی کیساتھ وہ پیپلز پارٹی کے خلاف لڑا کرتے تھے اور جس طرح سے اُنھوں نے ن لیگ کیساتھ وفا نبھائی ہے .اور ان کا سیاسی پسِ منظر دیکھا جائے تو انھوں نے مُسلم لیگ ن کیلئے سیاسی جدوجہد کی ہے . زعیم قادری نے جیلیں بُھگتی ہیں ,ماریں کھائی ہے ,اور ضیا الحق کا جبر و ظُلم بھی برادشت کیا تھا .لیکن اب اُنھوں نے ن لیگ کے لئیے پیغام بیان دیا ہے کہ ن لیگ کا وفادار کارکن تھے مگر اب وہ مزید شہباز شریف کے جوتے پالش نہیں کریں گے .

لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ مُتحرم عمران خان بھی نظریات کی بُہت باتیں کرتے تھے کہ نیا پاکستان بناؤں گا ,نئی قیادت اور نئی روایت کو جنم دوں گا .عمران خان نے 140 ٹکٹ سیاسی لوٹوں کو دے دئیے ہیں .اُ ن کے پُرانے اور وفادار بنی گالہ میں ٹکٹوں کی غیر مُنصفانہ تقسیم کے خلاف دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں.

پیپلز پارٹی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ زرداری یا بلاول سے کسی کو اختلاف ہو سکتا ہے مگر پیپلز پارٹی سے کبھی کسی کو اختلاف نہیں ہو سکتا . پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد پارلیمانی ,وفاقی ,جمہوری لخاظ سے بُہت مضبوط اور نظریاتی سوچ رکھنے والی جماعت رہے چُکی ہے . پیپلز پارٹی کے ہاں عمران خان اور نواز شریف والا یو ٹرن کلچر بلکُل بھی نہیں ہے .پی ٹی آئی اور ن لیگ کے بارے میں بات کی جارہی ہے کہ ان کو اُمید وار نہیں مل رہے . پاکستان پیپلز پارٹی نے پُختگی کا مُظاہرہ کرتے ہوئے 95% اُمید وار انتخابات میں کھڑے کئیے ہیں اور اس کا بہترین نتیجہ الیکشن کے بعد آپ کے سامنے ہو گا .

متعلقہ خبریں