عمران خان کا مُجھ سے یہ تعلق ہے کہ میری والدہ اور اُن کی والدہ پہلی کلاس میں۔۔۔۔عمران خان میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں۔زعیم قادری کا اپنے پرانے حریف کے بارے میں اظہارو خیال

عمران خان کا مُجھ سے یہ تعلق ہے کہ میری والدہ اور اُن کی والدہ پہلی کلاس میں۔۔۔۔عمران خان میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں۔زعیم قادری کا اپنے پرانے حریف کے بارے میں اظہارو خیال

عمران خان کا مُجھ سے یہ تعلق ہے کہ میری والدہ اور اُن کی والدہ پہلی کلاس ... 22 جون 2018 (21:16) 9:16 PM, June 22, 2018

صابر شاکر کے پروگرام میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے ٹکٹ ملنے کے جواب میں زعیم قادری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مُجھ سے یہ تعلق ہے کہ میری والدہ اور اُن کی والدہ پہلی کلاس میں ہم جُماعت تھیں . میں آٹھ سال کا تھا اُن کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتا تھا . عمران خان میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں .مُجھے عمران خان کے گھر دروازہ کھٹکا کر جانے کی کبھی ضرورت پیش نہیں آئی اور عمران خان کو بھی میرے گھر آنے کیلئے دروازے پر اجازت لینے کی کبھی ضرورت نہیں پڑی . میں نے اُن سے کہا کہ میں کام اور سیاست کی پالیسی کی بات کرتا ہوں .میں جو کُچھ عمران خان سے کہا وہ آج بھی اُس کی وجہ سے مُجھ سے ناراض ہیں اور بارہا مُجھ سے اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کر چُکے ہیں

.جب ریحام خان والا معاملہ سامنے آیا تو میں نے کہا کہ یہ غلط بات ہے اس بات کی اجازت نہیں دی جانی چاہئیے میں ایک پولیٹیکل ورکر ہوں اس لئیے سیاست پر بات کرنا مناسب سمجھتا ہوں کسی کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرنا مُناسب نہیں سمجھتا ہوں . زعیم قادری کہنا تھا کہ میرا میدان کُھلا ہے جو بھی سپورٹ کرے گا میں اُس کا مشکور ہوں گا .

متعلقہ خبریں