نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ فور جی ٹیکنا لوجی غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے معاملے میں انوشہ رحمٰن کی نیب طلبی

نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ فور جی ٹیکنا لوجی غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے معاملے میں انوشہ رحمٰن کی نیب طلبی

نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ فور جی ٹیکنا لوجی غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے معاملے ... 22 جون 2018 (20:57) 8:57 PM, June 22, 2018

انوشہ رحمٰن نیب دفتر پہنچ گئی ہیں فور جی ٹیکنا لوجی غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے معاملے میں انوشہ رحمٰن کو نیب آفس اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا . انوشہ رحمٰن کا نیب آفس اسلام آباد میں بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے .فور جی کی نیلامی کے معاملے میں نیب نے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کیا تھا .سابق وزیر ٹیکنا لوجی انوشہ رحمٰن کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا .

انوشہ رحمٰن پر یہ الزام ہے کہ نیلامی کے دوران پی ٹی اے کے چارج انوشہ رحمٰن سے ہدایت لیتے رہے تھے اور یہ نیلامی انوشہ رحمٰن کی مرضی کے مُطابق کی گئی تھی اس نیلامی سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نُقصان ہو اتھا اس حوالے سے نیب نے ان سے تفصیلات مانگیں تھی اور وہ تفصیلات دی گئیں تھیں ان تفصیلات کے بعد انوشہ رحمٰن کو نیب نے حاضر ہونے کا آرڈر جاری کر دیا تھا .

متعلقہ خبریں