زعیم قادری کو شہباز شریف خُود منائیں گے ؟اہم خبر آ گئي

زعیم قادری کو شہباز شریف خُود منائیں گے ؟اہم خبر آ گئي

زعیم قادری کو شہباز شریف خُود منائیں گے ؟اہم خبر آ گئي 22 جون 2018 (20:46) 8:46 PM, June 22, 2018

ن لیگ میں دراڑیں پڑنے لگیں تو شہباز شریف بھی پاکستان واپس آگئے ہیں .زعیم قادری کو شہباز شریف خُود منائیں گے . شہباز شریف سے رانا مُشہود احمد اور سعدرفیق نے مُلاقات کی اور زعیم قادری کیساتھ ہونے والی مُلاقات اور حالات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا .زعیم قادری جنھوں نے ایک پریس کانفرنس کی اور اُس کے بعد ن لیگ کی پارٹی چھوڑنے کا اعلان بھی ساتھ ہی کر دیا تھا .اطلاعات کے مُطابق بتایا جا رہا ہے کہ شہباز شریف کی اچانک پاکستان آنے کی وجہ ناراض کارکن زعیم قادری کو راضی کرنا ہے۔

یاد رہیکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زعیم قادری کے علاوہ ن لیگ کے مزید 2 رہنما عمران شاہ اور آصف رضا بیگ بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق زعیم قادری این اے 133 ، عمران شاہ پی پی 166 اور آصف رضا بیگ پی پی 167 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا ۔میں سید ہوں،اولاد امام حسین ہوں،جان دے سکتا ہوں عزت نہیں دوں گا ،لاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے،تمہیں سیاست کرکے دکھاؤں گا ۔ میں نے 8اکتوبر 1999ء کو مسلم لیگ ن میں ایک ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے عملی سیاست کا آغاز کیا۔اس کی بڑی وجہ میرے خون میں مسلم لیگ تھی ،ہے اور رہے گی۔تحریک پاکستان میں کارکردگی دکھانے پرتین گولڈمیڈلز سے نوازا۔میرے والد ،اور دادا نے قائد اعظم کے کہنے پراس خطاب کولینے سے انکار کردیا جوانگریز نے ان کا دیا تھا۔یہ باتیں اس لیے کررہا ہوں کہ یہ باتیں میں نے کبھی بھی نہیں کیں۔انہوں نے کہاکہ میرے والد نے ایوب خان، یحیٰ خان ، ضیاء الحق اور ذوالفقار بھٹو کی سول آمریت میں جیلیں کاٹیں۔پانچ سال پابند سلاسل بھی رہا۔ شہبازشریف نے 2008ء کے شروع میں فون پربتایا کہ صدرکو تمہاری شکل پسند نہیں اس لیے جنرل سیکرٹری کا عہدہ چھوڑ دو۔میں نے کوئی دوسرا سوال نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دس برس میں وہ لوگ جوپارٹی میں نہیں تھے ان کووزراء بنایا گیا۔لیکن انہوں نے پارٹی کودفاع نہیں کیا۔ میں نے روزپانچ گھنٹے ٹی وی پراپنی سیاست اور جماعت کودفاع کیا۔لوگوں سے برابھلا سنا لیکن کبھی اس بات کاذکر نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ میں حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا ۔میں سید ہوں۔اولاد امام حسین ہوں۔جان دے سکتا ہوں عزت نہیں دوں گا ۔لاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے۔تمہیں سیاست کرکے دکھاؤں گا ۔انہوں نے کہاکہ میں تمہاری نوکری نہیں کروں گا ۔میں نوکری عوام کی کروں گا ۔تم اپنے لاڈلوں ، بوٹ پالشیوں اور مالشیوں کولاؤ۔

متعلقہ خبریں