کراچی کے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 - سی میں پانی کا کنواں نوجوان لڑکے کی موت کا باعث بن گیا۔

کراچی کے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 - سی میں پانی کا کنواں نوجوان لڑکے کی موت کا باعث بن گیا۔

کراچی کے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 - سی میں پانی کا کنواں نوجوان لڑکے کی موت کا باعث ... 22 جون 2018 (20:17) 8:17 PM, June 22, 2018

کراچی کے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 - سی میں افسوسناک حادثہ پیش آگیا . پانی کے حصول نے 18 سالہ نوجوان کی جان لے لی .کافی عرصے سے علاقے میں پانی نہ آنے کے باعث 18 سالہ ساحل والد کیساتھ گھر کے باہر کنواں کھود رہا تھا .

آج کُھدائی کیلئے کنواں کے مزید نیچے اُترا تو دم گُھٹنے کی وجہ سے بے ہوش ہو گیا تھا .والد نے بیٹے کو بچانے گئے تو وہ بھی بے ہوش ہو گئے . اس کے بعد علاقہ مکینوں نے دونوں کو اسپتال مُنتقل کیا جہاں 18 سالہ ساحل نے دم توڑ گیا . نوجوان کے والد الیاس کا کہنا ہے کہ حکومت اگر پانی دیتی تو آج اُن کا بیٹا جان سے نہ جاتا . ساحل کے والد کا کہنا تھا کہ وہ محنت مزدوری کرتے ہیں اور کنواں کھودوانے کیلئے مشین کا کرایہ ادا نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے خُود ہی کنواں کھودنے پر مجبور ہو گئے تھے .

متعلقہ خبریں