جو ن ایلیا:میرے سب طنز بے اثر ہی رہے ............ تم بہت دور جا چکی ہو کیا

جو ن ایلیا:میرے سب طنز بے اثر ہی رہے ............ تم بہت دور جا چکی ہو کیا

جو ن ایلیا:میرے سب طنز بے اثر ہی رہے ............ تم بہت دور جا چکی ہو کیا 22 جون 2018 (19:07) 7:07 PM, June 22, 2018

گاہے گاہے بس اب یہی ہو کیا

تم سے مل کر بہت خوشی ہو کیا

مل رہی ہو بڑے تپاک کے ساتھ

مجھ کو یکسر بھلا چکی ہو کیا

یاد ہیں اب بھی اپنے خواب تمہیں

مجھ سے مل کر اداس بھی ہو کیا

بس مجھے یوں ہی اک خیال آیا

سوچتی ہو تو سوچتی ہو کیا

اب مری کوئی زندگی ہی نہیں

اب بھی تم میری زندگی ہو کیا

کیا کہا عشق جاودانی ہے

آخری بار مل رہی ہو کیا

ہاں فضا یاں کی سوئی سوئی سی ہے

تو بہت تیز روشنی ہو کیا

میرے سب طنز بے اثر ہی رہے

تم بہت دور جا چکی ہو کیا

دل میں اب سوز انتظار نہیں

شمع امید بجھ گئی ہو کیا

اس سمندر پہ تشنہ کام ہوں میں

بان تم اب بھی بہہ رہی ہو کیا

متعلقہ خبریں