سارے کرپٹ حکمران مل کر سابق صدر پرویز مشرف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔اگر پاکستان کے لیڈر غریبوں کے ہمدرد ہوتے تو وہ آدھی جائیداد۔۔۔۔۔۔ عائشہ گلالئی کی جارحانہ پریس کانفرنس

سارے کرپٹ حکمران مل کر سابق صدر پرویز مشرف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔اگر پاکستان کے لیڈر غریبوں کے ہمدرد ہوتے تو وہ آدھی جائیداد۔۔۔۔۔۔ عائشہ گلالئی کی جارحانہ پریس کانفرنس

سارے کرپٹ حکمران مل کر سابق صدر پرویز مشرف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔اگر پاکستان ... 22 جون 2018 (17:48) 5:48 PM, June 22, 2018

سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے لیڈر غریبوں کے ہمدرد ہوتے تو وہ آدھی جائیداد غریبوں کے نام کر دیتے۔۔ عائشہ گلا لئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مجھ میں زمین اسمان کا فرق ہے میں نے ہمیشہ سے ہر ادارے کا احترام کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان زلفی بخاری کے جہاز میں کروڑوں کے عمرے کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سارے کرپٹ حکمران مل کر سابق صدر پرویز مشرف کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف تین کمروں کے گھر میں رہتے تھے اور پرویز مشرف کے دور میں پھل اور سبزیوں کی قیمتیں کم تھیں۔ اس الیکشن میں غریب ملک کے امیر لیڈروں کے اثاثے سامنے آگئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عائشہ گلا لئی نے کہا کہ ان لیڈروں کے پاس سینکڑوں ایکڑ زرعی زمینیں ہیں اور ان لیڈروں کے پاس کروڑوں اربوں کی جائیدادیں ہیں ۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں 18 لاکھ کی آمدنی میں پارلیمنٹ کی وہ تنخواہ ظاہر کی جو انہوں نے ایوان میں آئے بغیر وصول کی ۔واضح رہے عام انتخابات 2018 کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، پی ٹی آئی کی منحرف رکن عائشہ گلالئی اور مسلم لیگ (ن) کے رکن سردار مہتاب عباسی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔انہوں نے مزید کہا ہیکہ ان کا شاہد خاقان عباسی ا ور عمران خان نیازی سے کوئی موازنہ نہیں ہے ،ْ ان کے کاغذات بغیرکسی وجہ کے مسترد کئے گئے۔

متعلقہ خبریں