شاہ محمو دقریشی کی پریس کانفرنس دیکھ کرجواب دوں گا، میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے، جہانگیرترین

شاہ محمو دقریشی کی پریس کانفرنس دیکھ کرجواب دوں گا، میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے، جہانگیرترین

شاہ محمو دقریشی کی پریس کانفرنس دیکھ کرجواب دوں گا، میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ... 22 جون 2018 (17:22) 5:22 PM, June 22, 2018

شاہ محمو دقریشی کی پریس کانفرنس دیکھ کرجواب دوں گا، میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے، ہرحلقے سے جیت کرعمران خان کووزیراعظم بنانا ہے۔جہانگیرترین نے لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں بطور عام کارکن کام کررہا ہوں۔میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔ ہرحلقے سے جیت کرعمران خان کووزیراعظم بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر دکھ ہوا لیکن فورا فیصلہ تسلیم کیا۔ پی ٹی آئی میں نہ کوئی عہدہ مل سکتا ہےنہ میں کوشش کررہا ہوں۔ پی ٹی آئی میں ویسے کھڑا ہوں جیسے پہلے کھڑا تھا اور محنت کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کیخلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا،شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس نہیں دیکھی، پریس کانفرنس دیکھ کرجواب دوں گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قُریشی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جب سے الیکشن ہو رہے ہیں تب سے ہی ٹکٹوں کی تقسیم ایک دقت آزما اور مُشکل عمل ہے .لیکن پاکستان تحریکِ انصاف نے عمران خان کی سربراہی میں ایک اصول بنایا اور اس اصول کے 3 ستون تھے کہ جب ٹکٹ دیا جائیگا تو 3 چیزوں کو مدِ نظر رکھنا چاہئیے . 1. پارٹی سے وفاداری , 2. دیانتداری , 3. جمہوریت . عمران خان نمبرگیم سے ہی وزیراعظم بن سکتے ہیں،پی ٹی آئی نے جو بُنیاد دیانت داری پر رکھی ہے . پی ٹی آئی کہ کوشش ہو.گی کہ وہ میرٹ کو فوقیت دے . ساڑھے 4000 سے زیادہ درخواستیں تحریکِ انصاف کو موصول ہوئیں تھی .پاکستان کی کسی بھی سیاسی پارٹہ کو اتنی درخواستیں نہیں ملتیں کیونکہ لوگ اور اُمید وار پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے مایوس ہو چُکے ہیں .شاہ محمود قُریشیی کا کہنا تھا کپ مُجھے یاد ہ کہ 2013 میں حلقے حالی پڑے رھے اور کوئی درخواست نہیں دینے آتا تھا . لیکن آج اللہ.کے فضل سے پشاور کا ایک صقبائی اسمبلی کا حلقہ ہے اُسمیں 1 حلقے کیلئے 73 درخواستیں موصول ہوئی ہیں . عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارٹی میں دیانتداری سے فیصلے کریں گے . عون عباس نے کل مُطالبہ کیا کہ مُجھے پی پی 213 یا پی پی 216 سے ٹکٹ دیا جائے یہ اُن کا حق ہے وہ ضرور مانگیں .میں نے اُن سے کہا ک آپ نے کہا تھا کہ مُجھے الیکشن میں دلچسپی نہیں ہے مُجھے تنظیمی عُہدہ دلوائیں .اگر آپ کا ان حلقوں پر میرٹ پے حق بنتا ہے تو آپ ضرور ٹکٹ لے لیں .لیکن آپ یہاں گلی محلوں ,کونسلوں کو جانتے ہیں اور نہ ہی آپ کا ان پر حق ہے . اگر آپ کا تو پی پی213 پر بنتا تھا جہاں آپکا گھر ,زمین اور برادری ہے . جب آپ اور میں اس پارٹی میں نہیں تھے تو اُس وقت اعجاز حُسین جُنجوا جون کی تپتی گرمی میں اجلاس مُنقعد کیا گیا تھا اُس میں اعجاز حُسین جنجوا صفِ اول میں شریک تھا . اگر میرٹ پر بات کرنی ہے تو اُسمیں بھی اعجاز حُسین جنجوا کی قُربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خدا کو حاضر ناظرجان کرکہتا ہوں جہانگیرترین سےکوئی جھگڑا نہیں، جوکھیل میں ہی نہیں، الیکشن ہی نہیں لڑسکتا، اس سے کیوں جھگڑوں؟مجھے احتجاجی کارکنوں کا احساس ہے، کارکنوں کی سفارش ملاقاتیں کون کراتا ہے، وہ اون کیوں نہیں کرتے؟ سکندربوسن کوکون لانا چاہ رہا ہے؟ عائشہ جٹ بی بی کو صوبائی ٹکٹ کس نےدلوایا؟ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ ٹھکرائی، قومی اسمبلی کی نشست ٹھکرائی، نظریے کا سودا کرنے کیلئے یہ سب نہیں ٹھکرایا۔انہوں نے ایک سوال آپکی اورجہانگیرترین کی سردجنگ سے پارٹی کونقصان ہورہاہے؟ کے جواب میں کہا کہ خدا کو حاضر ناظرجان کرکہتا ہوں جہانگیرترین سےکوئی جھگڑا نہیں۔ جوکھیل میں ہی نہیں، الیکشن ہی نہیں لڑسکتا، الیکشن گیم سےباہرہے اس سے کیوں جھگڑوں؟ مجھے ان کارکنوں کا احساس ہے جو احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاج کارکن کررہےہیں میں تو نہیں کرارہا۔ایسا کون کررہا ہے؟ کون انکی سفارش کررہا ہے؟ کون ملاقاتیں کراتا ہے،وہ کیوں اون نہیں کرتے؟ ان میں اتنی اخلاقی جرات کیوں نہیں کہ مانیں کہ ہم سکندر بوسن کو لارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کسی رشتہ دار کو اپنے نظریے پر فوقیت نہیں دوں گا۔حق مانگنا ہر کسی کا حق ہے فیصلہ کرنا پارٹی کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی فیصلہ کرےگی۔ عمران خان فیصلہ کریں گے خوا وہ میرےعزیزکے حق میں ہویا خلاف ہو۔

متعلقہ خبریں