ترکی کا امریکہ کو تگڑا تجارتی جواب

ترکی کا امریکہ کو تگڑا تجارتی جواب

ترکی کا امریکہ کو تگڑا تجارتی جواب 22 جون 2018 (17:02) 5:02 PM, June 22, 2018

ترکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فولاد اور المونیم پر محصولات لگانے کے جواب میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کے امریکی سامان پر ٹیکس لگائے گا۔

ذرائع کیمطابق ترکی کی جانب سے امریکی مال پر لگائے جانے والے ٹیکسوں کی مالیت 26 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہو گی اور یہ ٹیکس جن چیزوں پر لگائے جائیں گے ان میں کاریں، کوئلہ، کاغذ، چاول اور تمباکو شامل ہیں۔ترکی کے معاشی أمور کے وزیر نحت زیبکسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ اسے امریکی معیشت کو درپیش مشکلات کا غلط طور پر ذمہ دار ٹہرایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس کے حل کا حصہ ہیں نہ کہ مسئلے کا۔یورپی یونین نے ان امریکی مصنوعات کی ایک فہرست جاری کی تھی جن پر 25 فی صدر درآمدی ڈیوٹی عائد کی جا رہی ہے۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جو ایک مکمل تجارتی جنگ کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں