صحافی کے قتل کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں عام ہڑتال

صحافی کے قتل کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں عام ہڑتال

صحافی کے قتل کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں عام ہڑتال 22 جون 2018 (16:51) 4:51 PM, June 22, 2018

صحافی سید شجاعت بخاری کے قتل کے خلاف جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں عام ہڑتال کی گئی۔

پچاس سالہ شجاعت بخاری انگریزی روزنامے 'رائزنگ کشمیر' کے مدیرِ اعلیٰ تھے جنہیں نامعلوم افراد نے 14 جون کی شام کو اُس وقت گولیاں مارکر قتل کردیاتھا جب وہ سرینگر کے مشتاق پریس اینکلیو میں واقع اپنے دفتر سے نکل کر گھر جانے کے لیے گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔

اس حملے میں اُن کے دو ذاتی محافظ حمید چوہدری اور ممتاز اعوان بھی جاںبحق ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں