فٹ بال ورلڈ کپ دیکھتا بدقسمت خاندان موت کی آغوش میں جا سویا۔

فٹ بال ورلڈ کپ دیکھتا بدقسمت خاندان موت کی آغوش میں جا سویا۔

فٹ بال ورلڈ کپ دیکھتا بدقسمت خاندان موت کی آغوش میں جا سویا۔ 22 جون 2018 (15:54) 3:54 PM, June 22, 2018

روس اور مصر کی فٹبال ٹیمیں ماسکو میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے مقابلے میں ایک دوسرے کے سامنے آمنے تھیں قاہرہ کے قریب ایک مصری خاندان کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔ اس چونکا دینے والے لرزہ خیز واقعے کی خبر میڈیا میں آتے ہی ملک میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ قاہرہ کے قریب القسم کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی شہر فٹ بال میچ دیکھنے گھر سے باہر تھا۔ اس دوران نامعلوم افراد نے اس کے گھر میں گھس کر 38 سالہ بیوی اور دو بیٹیوں جن کی عمریں 14 اور 12 سال بتائی جاتی ہیں گلہ گھونٹ کر قتل کردیں۔جب وہ شخص گھر لوٹا تو اس کی بیوی اور بچیاں گلہ گھونٹ کر قتل کردی گئی تھیں اور گھر میں موجود تین لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ کی نقد رقم بھی لوٹ لی گئی تھی۔ پولیس نے گھر کے قریب لگے ایک سی سی ٹی کیمرے سے چھان بین کی ہے جس میں واردات کے وقت ایک خاتون اور ایک مرد کو فلیٹ میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم مقامی شہری انہیں پہچان نہیں سکے۔

متعلقہ خبریں