روسی دو شیزائیں فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آئے تیونسی نوجوانوں سے شادی کی خواہاں

روسی دو شیزائیں فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آئے تیونسی نوجوانوں سے شادی کی خواہاں

روسی دو شیزائیں فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آئے تیونسی نوجوانوں سے شادی کی ... 22 جون 2018 (15:22) 3:22 PM, June 22, 2018

روس میں تیونس کےسفیر محمد علی الشیحی نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی دو شیزائیں فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آئے تیونسی نوجوانوں سے شادی کی خواہاں ہیں۔ تیونسی سفیرنے ’موزمبیک ایف ایم‘ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روسی دو شیزاؤں کی بڑی تعداد نے ماسکو میں ہمارے سفارت خانے سے رابطہ کرکے شادی کے حوالے سے ان 7 شرائط کے بارے میں جان جاری حاصل کرنا شروع کی ہے جن کے تحت کسی بھی تیونسی نوجوان سے شادی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ روس میں جاری2018ء فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے تیونس سے بڑی تعداد میں نوجوان تماشائی آئے ہیں جو مقامی خواتین کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔

قبل ازیں فیفا ورلڈ کپ کے لیے روس پہنچنے والے غیرملکی شائقین مقامی لڑکیوں کی محبت میں گرفتار ہونے لگے، خاص طور پر ماسکو کی گلیوں میں غیرملکی افراد کو روسی لڑکیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ارجنٹائن کے ایک شائق آگسٹن اوٹیلو کا کہنا ہے کہ میں نے اب تک 4 لڑکیوں کے موبائل نمبر حاصل کیے ہیں، میرا اپنے دوستوں کے ساتھ مقابلہ ہے کہ ہم یہاں پر کتنی لڑکیوں کے نمبرزحاصل کرپاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے آغاز پر ایک مقامی کمیونسٹ لیڈر نے روسی خواتین کو خبردار کیا تھا کہ وہ غیرملکیوں سے دور رہیں۔

متعلقہ خبریں