ترک پولیس کی بڑی کا روائی،ترکی بڑی تباہی سے بچ گیا

ترک پولیس کی بڑی کا روائی،ترکی بڑی تباہی سے بچ گیا

ترک پولیس کی بڑی کا روائی،ترکی بڑی تباہی سے بچ گیا 22 جون 2018 (15:10) 3:10 PM, June 22, 2018

ترکی کی خبر رساں ایجنسی "اناضول" کے مطابق ترکی کی پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ داعش تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔ جمعے کے روز سامنے آنے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یہ افراد اتوار کے روز مقررہ انتخابات سے قبل انقرہ میں ایک حملے کی تیاری کر رہے تھے۔ایجنسی نے مزید بتایا کہ دارالحکومت انقرہ میں انسداد دہشت گردی کی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ اس دوران مذکورہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لیے پولیس کے ہیڈ کوارٹر پہنچا دیا گیا۔ گرفتار ہونے والے تمام افراد غیر ملکی شہریت کے حامل ہیں۔

ترک عوام اتوار کے روز صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالیں گے جس کے بعد ملک میں ایک طاقت ور صدارتی نظام حکومت کے جنم لینے کا موقع سامنے آئے گا۔

ترک پولیس دہشت گرد تنظیم داعش کو نشانہ بنانے کے سلسلے میں باقاعدگی کے ساتھ کارروائیاں کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں