کراچی آپریشن میں نے شروع کیا ، فوج اور نواز شریف نے نہیں۔چودھری نثار

کراچی آپریشن میں نے شروع کیا ، فوج اور نواز شریف نے نہیں۔چودھری نثار

کراچی آپریشن میں نے شروع کیا ، فوج اور نواز شریف نے نہیں۔چودھری نثار 22 جون 2018 (12:41) 12:41 PM, June 22, 2018

سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے روات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن میں نے شروع کیا ، فوج اور نواز شریف نہیں۔میں وزیرداخلہ بنا تو فوج کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ، میں نے ملک میں غیر متعلقہ لوگوں کا داخلہ بند کیا ، میں نے ہمیشہ کہا کہ مدرسوں میں دہشت گردی نہیں ہوتی، دہشت گردی کے تانے بانے کہیں اور سے آتے ہیں۔مدرسوں سے متعلق بیان پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، ہندوستان کا وزیرداخلہ کشمیریوں کا قاتل ہے ، ہم 25جولائی کو نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔ چودھری نثار نے کہا کہ مجھے عوام کو قائل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، تقریر وہاں کی جاتی ہے جہاں قائل کرنا ہوتا ہے، کوئی ٹکٹ والا آئے یا بغیر ٹکٹ والا اسے شکست ہوگی، آج کا جلسہ دیکھ کر میرا حوصلہ بڑھ گیا ہے، متبادل امیدواروں کا اس حلقے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹکٹ والا ہو یا بغیرٹکٹ والا، انشااللہ سب کو یہاں شکست فاش ہوگی، جو امیدوار میرے مدمقابل ہیں، یہ ان کاحلقہ ہی نہیں ، مگر انھیں یہاں سے لڑایا جارہا ہے ۔ اقتدار میں آکر حلقے کے لئے کام کیا، اپنی جیب نہیں بھری، کبھی اس علاقے میں بجلی اور سڑکیں نہیں تھیں۔ کبھی کسی کی خوش آمد نہیں کی ، نوازشریف کو بھی بتا دیا تھا کہ خوشامدی لوگ مطلب پرست ہوتے ہیں، میرا سر صرف اللہ کے سامنے جھکتا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ انسان ہوں، غلطیاں ہوتی ہیں، مگرجان بوجھ کر کوئی غلط کام نہیں کیا، مخالف کو بھی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا، کبھی زبردستی ووٹ نہیں لیا۔ اقتدارمیں آکر فیکٹری یا پیٹرول پمپ نہیں بنایا، 8 بار قومی اسمبلی کا رکن بنا ہوں، ہمیشہ سر اٹھا کرسیاست کی ، مجھ پر کسی قسم کی مشکل نہیں ۔

اس سے قبل جب نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ آپ کا 30 سالہ رفیق نے اس مُشکل وقت میں آپ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اس حوالے سے آپ کُچھ کہیں گے. میاں نواز شریف نے اس سوال کے جواب میں میاں نواز شریف نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کس کی بات کر رہے ہیں .انھیں بتایا گیا کہ چوہدری نثار کی بات کی جا رہی ہے تو نواز شریف نے ناگواری کا تاثر ظاہر کیا اور بغیر کوئی جواب دئیے آگے بڑھ گئے . جب اُن سے دوبارہ سوال کیا گیا تو اُنھوں نے جواب دیا کہ اس سوال کا جواب بعد میں دیں گے ۔

متعلقہ خبریں