دیکھوں گا چوہدری نثاربغیربیساکھیوں کے کیسے الیکشن لڑتے ہیں، شیخ رشید

دیکھوں گا چوہدری نثاربغیربیساکھیوں کے کیسے الیکشن لڑتے ہیں، شیخ رشید

دیکھوں گا چوہدری نثاربغیربیساکھیوں کے کیسے الیکشن لڑتے ہیں، شیخ رشید 22 جون 2018 (12:15) 12:15 PM, June 22, 2018

شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہالے والا مخدوم بھی مرگیا،جبکہ سرگودھا والے انوار بھی۔دو سیاسی لوگ مر گئے ہیں اور ابھی دوباقی رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں چوہدری نثار کا پہلا الیکشن دیکھ رہا ہوں جو وہ اپنی چھاتی پرلڑنے جارہا ہے۔لیکن میں نے سارے الیکشن اپنی چھاتی پرلڑے ہیں۔ سائیکل، کرسی، بلب اور قلم دوات پرلڑے ہیں۔ چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل بارے تھوڑے دنوں میں بتا دوں گا، میں اور چوہدری نثار سینئر پارلیمنٹیرین ہیں۔ انہوں نے اپنے انتخابی حلقے میں نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری نثار نے سیاسی کیریئربطور پارلیمانی سیکرٹری شروع کیا۔۔شیخ رشید نے بتایا کہ ابھی میں اپنے حلقے میں مصروف ہوں۔ تھوڑے دنوں تک چوہدری نثار بارے بتا سکوں گا کہ وہ کیا کریں گے۔ واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء چوہدری نثار بھی آزاد الیکشن لڑنے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ دیکھوں گا چوہدری نثاربغیربیساکھیوں کے کیسے الیکشن لڑتے ہیں، چوہدری نثار پہلا الیکشن اپنی چھاتی پرلڑنے جارہے ہیں،چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل بارے تھوڑے دنوں میں بتا دوں گا، میں اور چوہدری نثار سینئر پارلیمنٹیرین ہیں۔

متعلقہ خبریں